𝐑𝐨𝐨𝐡_𝐞_𝐘𝐚𝐫𝐚𝐦 𝐞𝐩:3 𝐅𝐮𝐥𝐥 𝐢𝐧 𝐔𝐫𝐝𝐮
جیل کے اندر کر واد یا تھا اور یہی چیز ڈان کو غصہ دلا رہی
تھی۔ واثق ملک جو کہ فون پر اسے دھمکیاں دے چکا تھا کہ وہ شارف کو پھانسی کے پھندے تک پہنچائے گا۔ اس وقت اس سے چھپ کر ان چھوٹے چھوٹے مکانوں میں سے ے کسی ایک
مکان میں تھا۔
اس نے واثق ملک کو کہا تھا کہ چھپنے سے بہتر ہے کہ وہ سامنے آکر اس سے بات کرے لیکن واثق ملک نہ مانا اسی کی وجہ سے آج شارف ایک ہفتے سے زیادہ وقت سے جیل میں
تھا۔
وہ ڈان کا لایفٹ ہینڈ تھا اسے جیل میں کسی چیز کی کمی نہ تھی اے۔ سی اٹی وی 'بیڈ وہ ڈان کا خاص بندہ تھا اسے ہر چیز مہیا کی گئی تھی۔
لیکن جیل سے زیادہ ڈان کو یہاں اس کی ضرورت تھی جس کی وجہ سے اس کا باہر ہونا
ضروری تھا۔
وہ تنگ گلی سے نکلتا ہوا ایک گھر کے اندر داخل ہوا جہاں اس کے کچھ آدمی ایک آدمی کو
زمین پر بیٹھائے اس کے سر پر بندوقیں تانے کھڑے تھے۔
وہ بالکل خاموشی سے آکر صوفے پر بیٹھ گیا اس کے چہرے پر کوئی تاثر نہ تھا۔


Comments
Post a Comment